بنگلہ دیش کے حقوق انسانی کمیشن نے اتوار کو برہمسا نریا ضلع کے نکھیر نگر
میں ہندو خاندانوں اور مندروں پر حملے کو شرمناک اور مقامی انتظامیہ کی
ناکامی قرار دیا اور کہا کہ کمیشن کی تین رکنی ٹیم نے اس کی جانچ شروع کردی
ہے۔ قومی
انسانی حقوق کمیشن کے چےئرمین قاضی ریاض الحق نے آج ڈھاکہ میں ایک
کانفرنس میں کہا کہ مقامی انتظامیہ کے سامنے اس طرح کے حملے ہونا نہ صرف اس
کی ناکامی بلکہ شرمناک بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی تین رکنی کمیٹی جائے واردات پر بھیجی جاچکی ہے۔